وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج وادی
پارٹی (بی ایس پی) کو 'اے' اور 'بی' ٹیم اور کانگریس کو معدوم ہوتی پارٹی
قرار دیتے ہوئے تینوں جماعتوں کے لیڈروں پر ایک ساتھ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ملک کی پہلی بھروسہ مند حکومت دینے والی
پارٹی قرار دیتے ریاست میں اکثریت کی حکومت کے لئے
عوام سے ووٹ مانگے۔اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں تقریبا تین گھنٹے کا روڈ شو مکمل کرنے کے
بعد مسٹر مودی نے مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ میدان میں پریورتن سنکلپ
ریلی سے خطاب کیا۔انہوں نے مرکز کی اپنی حکومت کی کامیابیاں گناتے ہوئے کہا کہ وارانسی اور
آس پاس کے علاقوں میں مختلف سڑک راستوں پر 11000 کروڑ روپے سے زیادہ کی
ترقیاتی کام چل رہے ہیں۔